سانحہ وادی نیلم آزاد کشمیر قیمتی جانوں کے ضیا ع پر تمام سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، الطاف احمد بٹ
اسلا م آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف ) سینئر کشمیری حریت رہنما الطاف احمد بٹ نے نے کہا ہے کہ سانحہ وادی نیلم آزاد کشمیر قیمتی جانوں کے ضیا ع پر تمام سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اس واقع میں جو زخمی ہوئے ہیں اُنکی صحتیابی کیلئے دُعا گو ہے اور اس سانحہ پر حکام اور سماجی تنظیموں سے اپیل کی ہے
کہ وہ اپنی تمام تر کوششوں اور وسائل کو مستحکم رکھنے کے ساتھ ساتھ گمشدہ لوگوں کو تلاش کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس سانحہ سے ہر آنکھ آشکبار ہے ۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی”
این ڈی ایم اے” کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ برفانی تودے گرنے کے نتیجے میں 22 دکانیں اور ایک سو سے زیادہ مکانات تباہ اور 101مکانا ت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے ۔ مقامی انتظامیہ اور سماجی کارکنان متاثرہ لوگوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں ۔ اس مشکل کی گھڑی میں کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کشمیری وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سانحہ وادی نیلم میں ہر آنکھ آشکبار ہے ۔ برفانی تودہ گرنے سے سینکڑوں مکانات تباہ ہوچکے ہیں
جبکہ جو باقی بچ گئے ہیں وہ بھی رہنے کے قابل نہیں رہے تاہم اس حوالے سے ہمیں ایک قوم بن کر کام کرنا ہوگا ۔ حکومت، مقامی انتظامیہ ، سماجی کارکنان اس حوالے سے کردار ادا کرتے ہوئے نہ صرف گمشدہ افراد کی تلاش کو یقینی بنائے بلکہ متاثرہ لوگوں کی مدد اور امداد کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں۔