Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے اسلامیہ کالج کے خیبر یونین ہال میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انقاد کیا گیا

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے اسلامیہ کالج کے خیبر یونین ہال میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انقاد کیا گیا

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے اسلامیہ کالج کے خیبر یونین ہال میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انقاد کیا گیا

اسلام آباد (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)اس سیمینار میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اباسین یوسفزئی اور سیکٹر کمانڈر نارتھ 1 وحید الرحمان خٹک نے خصوصی طور پر شرکت کی۔








روڈ سیفٹی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی طور پر ڈاکٹر عمر مسعود اور ڈاکٹر مسرور بادشاہ کو خاص طور پر مدعو کیا گیا۔ اس سیمینار میں بری تعداد میں یونیورسٹی طلبہ و طالبات سول سوسائٹی کے ممبران اور دیگر میڈیا نمایندگان نے شرکت کی۔








مقررین نے گذرتے وقت کے ساتھ اور ٹریفک کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوے سٹوڈنٹ اور دیگر لوگوں کو روڈ سیفٹی سے متعلق ٹپس مہیا کی۔ اس کے بعد سیکٹر کمانڈر نارتھ 1 وحید الرحمٰن خٹک نے روڈ سیفٹی کے متعلق موٹروے پولیس کی کاوشو ں اور سڑک پر ہونے والے حادثات کے بارے میں گفتگو لوگوں کو بتایا




۔ اسلامیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے موٹروے پولیس ان کاوشوں کو خوب سراہا اور اس بات پر زور دیا کے اس طرح کے کے پروگرام وقتاً فوقتاً ہونے چاہییں تا کہ لوگوں کو ٹریفک حادثات کے بارے آگاہی حاصل ہوسکے




۔ اس موقع پر موبائل ایجوکیشن یونٹ نارتھ 1 کی جانب سے روڈ سیفٹی سٹال لگایا گیا جس میں روڈ یوزرز کے لئے پمفلیٹس، بوکلیٹس اور موٹروے پولیس کے زیر استعمال آپریشنل آلات ڈسپلے کے گئے




سٹوڈنٹس نے اس سٹال کا بہت دلچسپی سے مظاہرہ کیا اس موقع پر روڈ سیفٹی کوئز کا انقاد کیا گیا۔ جس میں ٹریفک قوانین سے متعلق سوالات کے گئے۔ اور درست جواب دینے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔




Exit mobile version