106

پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں مصروف عمل ہے۔ ڈاکٹر محمد عظیم خان

پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں مصروف عمل ہے۔ ڈاکٹر محمد عظیم خان

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد ) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میںمصروف عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد عظیم خان ، چیئر مین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل نے زرعی سائنسدانوں کے فورم کی جانب سے منعقد کئے جانے والے ایک پروگرام کے دوران کیا۔ پاکستان ایگریکلچرل سائنٹسٹ فورم کی جانب سے ایک پالیسی ڈائیلاگ کا اہتمام کیا گیا

جس کا مقصد غذائی تحفظ کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کا حل ڈھونڈنا تھا آیا کہ یہ مسائل تحقیقی عمل میں بے قاعدگی ، پالیسی ایشوز ، ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلیوں میں سے کس سے زیادہ متاثر ہیں۔ فورم کے شرکاء میں ڈاکٹر محمد عظیم خان، چیئر مین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل،

ڈاکٹر انور حسین گیلانی ، وائس چانسلر ، ہزارہ یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ملک، فیصل آباد یونیورسٹی اور خالد رحمان ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ، آئی پی ایس نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
فورم کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد عظیم خان ، چیئر مین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل نے کہا کہ یہ بات حوصلہ افزاء ہے کہ نیشنل فوڈ سیکورٹی پالیسی کی تشکیل میں پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کا ایک بڑا کردار ہے نیز یہ بات اطمینان بخش ہے کہ یہی فوڈ سیکورٹی پالیسی نافذ العمل ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل کے کم ہونے ،

موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات نیز غربت اور بھوک جیسے خطرناک مسائل سے دو چار ہے۔ ان تمام مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لئے ایک جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے جو کہ ملک میں زرعی پیداوار کو بڑھانے میں مدد گار ہو ۔وزیر اعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت زرعی پیداوار میں بہتری کے لئے مختلف منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن میں پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل گندم ،

گنا، کپاس ، دالیں اور چاول کی پیداوار میں اضافہ کے منصوبے پر عمل در آمد شروع کر چکی ہے۔ پاکستان ہر سال اربوں ڈالر مختلف تیل اور دالوں کی در آمدات میں خرچ کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ گوشت ، لائیو اسٹاک اور مچھلیوں کی پیدوار میں بھی اضافہ کر نا ہو گا ۔ کپاس کی فصل پر بھی کام کررہے ہیں اور اچھے بیجوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تا کہ فصلات سے بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔

زرعی کونسل پیٹکو کمپنی کے تحت ایک سیڈ کمپنی بنا رہی ہے جس سے پاکستان کے کسانوں کو معیاری بیج میسر ہو سکے گا ، معیاری بیج فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کی ضمانت ہوتے ہیں۔ قومی زرعی تحقیقاتی مرکز کا شعبہ سبزیات اسلام آباد اور راوالپنڈی کے رہائشیوں کے لئے

سیپلنگ فراہم کر رہاہے جس کے ذریعے آپ اپنے گھر پر معیاری سبزیاں اگا سکتے ہیں۔ سی پیک پاکستان میں زرعی انقلاب کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے جس سے پاکستان چین کی مدد سے مختلف زرعی شعبوں میں ترقی حاصل کر ے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں