Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

کری روڈ پر بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر ایک پلازہ سربمہر

کری روڈ پر بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر ایک پلازہ سربمہر

کری روڈ پر بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر ایک پلازہ سربمہر

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)اسلام آبادسی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے کری روڈ پر بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر ایک پلازہ کو سربمہر کر دیا۔ اس آپریشن میں سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ کے عملے کے علاوہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ،

آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن اور اسلام آباد پولیس کے علاوہ دیگر متعلقہ شعبوں نے حصہ لیا۔جمعرات کے روز کیے گئے آپریشن کے دوران سی ڈی اے سے این او سی حاصل کیے بغیر کری روڈ پر زیر تعمیر متعدد کمرشل پلازوں پر تعمیراتی کام کو رکوا دیا گیا جبکہ بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر

ایک کمرشل پلازے کو مکمل طور پر سر بمہر کر دیا گیا۔دریں اثناء انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں نے مرکز F-11 میں کاروائی عمل میں لاتے ہوئے پانچ (05) غیر قانونی طور پر تعمیر کردہ دکانوں کو مسمار کر دیا۔

Exit mobile version