152

تربول پریس کلب کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ریلی, انتہائی جوش و جزبہ کے تحت منایا گیا

تربول پریس کلب کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ریلی, انتہائی جوش و جزبہ کے تحت منایا گیا

ترنول (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)تربول پریس کلب کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ریلی, ملک بھر کی طرح ترنول میں یوم یکجہتی کشمیر انتہائی جوش و جزبہ کے تحت منایا گیا.

اس سلسلے میں ترنول پریس کلب کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی.ریلی ترنول پریس کلب سے ترنول چوک تک نکالی گئی.جسمیں سیاسی و سماجی رہنماؤں اور انتظامیہ کے افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کی

قیادت انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان کے صدر سردار ممتاز انقلابی,صدر ترنول پریس کلب اظہر حسین قاضی,چیرمین, اسحاق عباسی نے کی.ریلی میں چئیرمین یونین کونسل جھنگی سیداں حاجی گلفراز چیرمین یوسی ترنول ملک رضوان, وائس چئرمین ملک مہربان, مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنماؤں کرم خان راجہ محمد جان عباسی صدر عباسیہ ویلفئیر,شوکت نیازی,

چوہدری نظار, لیڈی کونسلر گلناز اختر سدوزی شمشاد بیگم عباسی ڈی ایس پی اسلام آباد خالد اعوان ایس ایچ او تھانہ ترنول انسپکٹر ارشد علی لطیف عباسی,سفیر عباسی جنرل کونسلرز ابرار عباسی ساجد محمود جذبی سینئیر رہنما حلقہ این اے 54 ملک ظہیر اعوان ایڈووکیٹ اور مقررین کی بڑی تعداد نے خطاب کیا اس موقع پر مقررین نے کہا کے کشمیر پاکستان کے ایمان کا حصہ ھے

پاکستان کی آٹھارہ کروڑ عوام کشمیریوں کی جہدوجہد آزادی میں شانہ بشانہ ھے اس موقع پر کشمیر بنے گا پاکستان ہم کیا چاہتے آزادی کے نعروں سے ترنول کی سرزمین گونج آٹھی سردار ممتاز انقلابی نے کہا کے پاکستان بھر کے جرنلسٹ مسلہ کشمیر پر اہم کردار ادا کر رہے ہیں.تونول پریس کلب نے ہمشہ مسلہ کشمیر پر اپنی اخبارات اور چینل میں نمایاں جگہ دی کشمیر کی عوام پاکستان کی بقاء اور اسکے دفاع کے لیے آخری سانس تک جنگ جاری رکھیں گے.




اظہر حسین قاضی نےخطاب کرتے ہوئے کہا کے ترنول کی عوام نے ہمشہ محبتوں بھرا ساتھ دیا دیا ترنول کے سیاسی سماجی رہنماؤں کی مشترکہ شرکت آج اس بات کی غمازی ہے کے ہم ملت اسلامیہ پاکستان کے سپاہی ہیں پاکستان کی اٹھارہ کروڑ عوام کشمیر کی جنگ آزادی میں برابر کی شریک ہے

مقررین نے سالمیت پاکستان اور بقاء پاکستان کے لیے تجدیدِ عہد کیا اور ترنول پریس کلب کی صحافتی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں