Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

یوم یکجہتی کشمیر بھارت سے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا عزم ہے ثمر سراج

یوم یکجہتی کشمیر بھارت سے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا عزم ہے ثمر سراج

یوم یکجہتی کشمیر بھارت سے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا عزم ہے ثمر سراج

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جمعیت علماءجموں کشمیر و کشمیر کمیونٹی کراچی کے زیر اہتمام کشمیرکانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی مذہبی سماجی افراد سمیت کراچی میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی

کانفرنس میں پاکستان کے مشہور علماء مفتی اعظم پاکستان رویت حلال کمیٹی کےچیئرمین مفتی منیب رحمان سمیت علماء کرام نے بھی شرکت کی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کے دل مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ ڈھڑکتے ہیں اور آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اس عزم کا اظہار کرتے ہیں

پاکستان کشمیریوں کے اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا کشمیر اور پاکستان لازم و مذلوم ہیں اور کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ثمر سراج چوہدری نے کہا کہ آج جس طرح پاکستانی عوام اپنے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کہ ساتھ یکجہتی منا رہے ہیں

اس پر ہم پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں پاکستان ہمارا وکیل ہے مگر حکمرانوں کی کشمیر پر پالیسی سمجھ سے بالا تر ہے چھ ماہ سے زائد ہوچکے ہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری کرفیو کو مگر حکمران قوم کو صرف تسلیاں اور تقاریر سے خوش کر رہے ہیں بھارت نے پانچ اگست کے بعد یکطرفہ اقدام کے بعد کشمیریوں سے انکی خصوصی حثیت ختم کردی اور مظالم اور جبر کے پہاڈ توڑے جارہے ہیں




مگر حکمرانوں سمیت عالمی برادری مکمل خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے جسکی بھرہور مذمت کرتے ہیں ثمر سراج نے مزید کہا کہ جب تک بھارت کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق حق خوداعدیت نہیں دیتا ہاکستانی اور آزاد کشمیر کی عوام کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے




Exit mobile version