127

اسلام آباد کھوکھا متاثرین کا احتجاج رنگ لے آیا,سی ڈی اے نے آپریشن روک دیا

اسلام آباد کھوکھا متاثرین کا احتجاج رنگ لے آیا,سی ڈی اے نے آپریشن روک دیا

ترنول(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)اسلام آباد کھوکھا متاثرین کا احتجاج رنگ لے آیا,سی ڈی اے نے آپریشن روک دیا.اسلام آباد میں کھوکھے گرانے کے خلاف کھوکھا ایسوسی ایشن کی طرف سے سی ڈی اے آفس کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کرنے کے لیے کھوکھا متاثرین کثیر تعداد میں چیرمین سی ڈی اے آفس کے سامنے جمع ہوئے اعلان کے مطابق سی ڈی اے آفس میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کے بعد جلوس کی شکل میں ڈی چوک جانا تھا۔

اس دوران ضلعی انتظامیہ کی مداخلت پر سی ڈی اے کے ڈائریکٹر انفورسمنٹ کی ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد سے مذاکرات ہوئے۔ مزاکرات میں کھوکھے والوں کے خلاف جاری آپریشن بند کرنے اور ان لوگوں کے لیے بنائی جانے والی پالیسی کو منظور کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

وفد کو تمام مسائل حل کرنے کی پوری یقین دہانی کرائی گئی۔ایسوسی ایشن کے صدر نوید عباسی اور جنرل سیکرٹری محمد سرفراز اور دیگر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق 485 منظور شدہ کھوکھے بحال کیے جائیں۔ اور نئی پالیسی کی منظوری تک ان لوگوں کے خلاف اپریشن بند کیا جائے۔




جس سے متعلقہ افسران نے اتفاق کیا ۔ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے کہا کے ہم ہر قسم کی تجاوزات کے خلاف ہیں۔ وفد نے ضلعی انتظامیہ اور ڈائریکٹر انفورسمنٹ اور دیگر افسران کا شکریہ ادا کیا اور اپنا احتجاج ملتوی کر دیا.اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اگر مسائل حل نہ ہوئے تو دوبارہ بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں