156

ثمر سراج چوہدری نے کراچی میں رائل نیوز چینل کا افتتاح کردیا

ثمر سراج چوہدری نے کراچی میں رائل نیوز چینل کا افتتاح کردیا

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)چئیرمین ثمر فاونڈیشن ثمر سراج چوہدری نے کراچی میں رائل نیوز ٹی وی چینل کا افتتاح کر دیا افتتاحی تقریب میں ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی

تقریب آمد پر ثمر سراج چوہدری کا شاندار استقبال کیا گیا اور منتظمین کی جانب سے ثمر سراج چوہدری کو سندھی ٹوپی اور اجراک پیش کی گئی اپنے خطاب میں ثمر سراج چوہدری نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے




کہا کہ دور جدید میں الیکٹرونک میڈیا کی بہت بڑھ چکی ہے اور پاکستان میں سکینڈوں نیوز چینل کا اضافہ ہوچکا ہے جس سے جہاں پڑھے لکھے اور صحافت کی میدان میں اچھی شہرت کے حامل افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہورہے ہیں




وہاں ہی عوامی مسائل کو اجاگر کرنے سے عوام کے مسائل حکمرانوں تک پہنچ رہے ہیں ثمر سراج نے کہا کہ موجودہ میڈیا چینلز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مسلہ کشمیر کو پوری دنیا میں اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرئے اور بھارتی بربریت اور بھارتی مظالم کو اجاگر کرئے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں