79

ترنول پریس کلب اسلام آباد کے سالانہ انتخابات 4 مارچ کو ہونگے

ترنول پریس کلب اسلام آباد کے سالانہ انتخابات 4 مارچ کو ہونگے

اسلام آباد (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)ترنول پریس کلب اسلام آباد کے سالانہ انتخابات 4 مارچ کو ہونگے.تین پینل آمنے سامنے. کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے گئے.پولنگ 4 مارچ بروز بدھ کو ہوگی.

تفصیلات کے مطابق ترنول پریس کلب اسلام آباد کے سالانہ انتخابات میں تین گروپ سامنے آئے ہیں.القلم پینل کے صدر کے امیدوار عاصم میر اور جنرل سیکرٹری کے امیدوار رانا سلطان ایڈووکیٹ ہیں جبکہ ,شاہین گروپ کے صدر کے امیدوار ڈاکٹر شوکت محمود اور جنرل سیکرٹری کے امیدوار ملک قاسم علی ہیں.




جبکہ دو آزاد امیدواروں اظہر حسین قاضی اور اسحاق عباسی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں. 26 فروری کو کاغذات کی جانچ پڑتال جبکہ 27 فروری کو حتمی لسٹ آویزاں کی جائے گی.4مارچ بروز بدھ صبح 11 بجے سے 3 بجے تک پولنگ ہوگی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں