93

گاوں جوڑی اور گردونواح کی آبادیوں میں فراہمی سوئی گیس کے منصوبے پر کام شروع

گاوں جوڑی اور گردونواح کی آبادیوں میں فراہمی سوئی گیس کے منصوبے پر کام شروع

ترنول(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)گاوں جوڑی اور گردونواح کی آبادیوں میں فراہمی سوئی گیس کے منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا. پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ملک امتیاز اور دیگر نے پائپ لائن کی کھدائی کر کے افتتاح کیا.

تفصیلات کے مطابق این اے 54 کے علاقہ گاوں جوڑی اور اس سے ملحقہ ڈہوک راجہ محبوب, ڈہوک بھٹیاں اور ڈہوک سلیمان کیلئے فراہمی سوئی گیس کے منصوبے پر دوبارہ کام شروع کر دیا گیا ہے.

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے بھائی راجہ عمران اشرف نے اس منصوبے کی منظوری کرواکر کام شروع کیا تھا مگر سابقہ ادوار میں کام تعطل کا شکار رہا.چند دن قبل ترنول میں وفاقی وزیر اسد عمر نے جلسہ میں جوڑی گاوں میں فراہمی سوئی گیس




کے منصوبے پر کام شروع کرنے کا اعلان کیا گزشتہ روز پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ملک امتیاز و دیگر نے پائپ لائن کی کھدائی کر کے منصوبے پر دوبارہ کام کا آغاز کر دیا.اس منصوبے کو دوبارہ شروع کروانے میں وفاقی وزیر غلام سرور خان کا بھی ایک اہم کردار ہے علاقہ کے عوام نے اسد عمر اور غلام سرور خان کا شکریہ ادا کیا ہے.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں