92

شدید بارش خانپور ڈیم میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک آضافہ،

شدید بارش خانپور ڈیم میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک آضافہ،

ترنول(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)شدید بارش خانپور ڈیم میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک آضافہ،سائرن بجا کر سپل وے کھول دیے گئے نشیبی علاقے جن میں پنج کھٹہ، احاطہ، اٹک ،ٹیکسلا سنگجانی کے ندی نالوں میں طغیانی، پانی کے تیز بہاؤ سے کئی درخت بھی جڑ سے اکھڑ گئے کھڑی فصلیں تباہ۔خان پور ڈیم میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ،

شہر میں خطرے کے سائرن بجا کر شہریوں کو الاٹ رہنے کی ہدایت کی گئی تاہم سپل وے کھلنے پر علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی پانے کے تیز بہاؤ سے کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں خانپور ڈیم انتظامیہ سے رابطہ کرنے پر فائر سٹون نیٹ ورک کو بتایا

کہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1982فٹ ہے جبکہ حالیہ بارشوں سے یہ ڈیم میں گزشتہ روز ریکارڈ کی گئی پانی کی آمد 1515.89اور اخراج 6600 کیوسک رہی۔ جس کے باعث پانی کی بلند ترین سطح 1981.50 پر پہنچ گئی جس کے باعث سپل وے کھول دیے گئے.




انتظامیہ کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈی سی راولپنڈی،ڈی سی اٹک،ڈی سی ہری پور کے علاوہ پولیس کو بھی پیشگی اطلاع کر دی گئی۔ یاد رہے کہ اسی خانپور ڈیم سے جڑواں شہروں راولپنڈی اور السلام آباد کو پینے کا پانی فراہم کیا جاتا ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں