150

تیس’23 مارچ کی یوم پاکستان پریڈ منسوخ’

تیس’23 مارچ کی یوم پاکستان پریڈ منسوخ’

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کئی بین الاقوامی پروگرامز اور میلے بھی منسوخ کیے جا چکے ہیں۔ فوٹو: فائل
کورونا وائرس کے باعث 23 مارچ کو وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی یوم پاکستان پریڈ منسوخ کر دی گئی۔

ہر سال 23 مارچ کو اسلام آباد میں پاکستان کی مسلح افواج، دیگر فورسز اور تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والی ٹیمیں اپنے اپنے علاقوں کی نمائندگی کرتی ہیں۔

اس پروقار تقریب میں صدر مملکت، وزیراعظم، وفاقی وزراء، غیر ملکی سفیر اور مندوبین کے علاوہ مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوتے ہیں۔

یوم پاکستان کی مناسبت سے ہونے والی تقریب میں پاکستان کے دفاعی سازو سامان کی نمائش بھی کی جاتی ہے اور ملکی ثفاقت کو بھی اجاگر کیا جاتا ہے۔تاہم، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار یوم پاکستان پر ہونے والی تقریب کو کورونا وائرس کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کھیلوں کے ایونٹس اور نمائشیں بھی منسوخ کی جا رہی ہیں۔ جنوبی کوریا میں ہونے والا دنیا سب سے بڑا ٹیلی کام میلہ بھی کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے جب کہ امریکا سمیت کئی ممالک میں بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سعودی عرب نے عمرے کی ادائیگی جب کہ ایران نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔




خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں چین سے سامنے آنے والا کورونا وائرس اب دنیا کے 127 سے زائد ممالک تک پھیل چکا ہے۔




عالمی ادارہ صحت کورونا وائرس کو عالمگیر وبا قرار دے چکا ہے جس سے اب تک 4 ہزار 900 سے زائد افراد ہلاک اور ایک لاکھ 34 ہزار سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔




اقوام متحدہ نے دنیا کے تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں