99

بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاصم میر

بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاصم میر

ترنول(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاصم میر والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں میں خود اعتمادی پیدا کرنے کے لئے گھر میں دوستانہ ماحول قائم کریں،

ان خیالات کا اظہار نو منتخب صدر ترنول پریس کلب اسلام آباد عاصم میر نے بن قاسم ا سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر کیا.اس موقع پر پرنسپل زاہد حسین,واری عبید الرحمان, لیگی رہنما ملک ریاض پراچہ,کرم خان,چوہدری نظار, علامہ ساجد جذبی,اظہر حسین, اسحاق عباسی,امجد عباسی و دیگر موجود تھے.

انہوں نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ غیر نصابی سرگرمیاں بچوں کہ ذہنی و جسمانی نشوونما کے لئے بے حد ضروری ہیں ملک میں بچوں کے ساتھ تشدد و زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لئے ضروری شعور اجاگر کیا جائے

اور والدین اپنے بچوں کے ساتھ دوستانہ ماحول اپنائیں اور ان کے روزمرہ کے معمول پر نظر رکھیں، بچے کے اندر خود اعتمادی پیدا کرنے کے لئے اپنے بچوں کی بات توجہ سے سنیں اور انہیں مثبت انداز میں ہر بات کا جواب بھی دیں




گھر یلو تشدد سے نہ صرف اجتناب کریں بلکہ دوسروں کو بھی تلقین کریں اساتذہ ، والدین اور طالب علموں کے درمیان گیپ کو کم کرنے کی ضرورت ہے اسی بنیاد پر آنے والی نسلوں میں ہم خوداعتمادی پیدا کر سکتے ہیں.




سالانہ رزلٹ میں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں شیلڈ اور ٹرافیاں بھی تقسیم کی گئیں اس موقع پر بچوں نے ٹیبلوز,ملی نغموں پر خوبصورت پرفارمنس دے کر خوب داد وصول کی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں