209

بیس 20 کلو کا تھیلا 1200روپے میں فروخت انتظامیہ نوٹس لے. عوام کی اپیل

بیس 20 کلو کا تھیلا 1200روپے میں فروخت انتظامیہ نوٹس لے. عوام کی اپیل

ترنول (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر) ترنول سنگجانی اور گردونواح میں دکانداروں نے آٹا بلیک کرنا شروع کر دیا. 20 کلو کا تھیلا 1200روپے میں فروخت انتظامیہ نوٹس لے. عوام کی اپیل.تفصیلات کے مطابق ایک طرف عوام کورونا وائرس سے پریشان ہیں اور دوسری طرف تاجروں نے موقع جان کر عوام کو لوٹنا شروع کر دیا.

ذرائع کے مطابق ترنول, ڈہوک عباسی سنگجانی اور دیگر علاقوں میں آٹا ناپید ہے دکانداروں نے آٹا ذخیرہ کرنا شروع کر دیا ہے چند مخصوص گاہکوں کو دیا جا رہا ہے اور 20 کلو کا آٹے کا تھیلا 1200روپے میں فروخت ہو رہا ہے.




شوکت محمود, عثمان خان,امجد علی, محمد خان,سجاول خان,مسلم خان,عاقب شاہ اور دیگر نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے ہے کہ ایسے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں