93

ترنول آگ نے 18 گھروں کو جلا ڈالا بچے ,بوڑھے بارش میں کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور

ترنول آگ نے 18 گھروں کو جلا ڈالا بچے ,بوڑھے بارش میں کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور

ترنول (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر) .ترنول آگ نے 18 گھروں کو جلا ڈالا,عورتیں, بچے ,بوڑھے بارش میں کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور. غمزدہ خاندان کی حکومت اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل. آگ سے جل کر راکھ بننے والے 18گھرانوں کےبے آسرا خانہ بدوشوں کے خاندان بارش میں کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو گئے.

بوڑھے بچے اور خواتین کسی مسیحا کے منتظر ہیں,حکومت اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل.تفصیلات کے مطابق ترنول کے علاقہ بے نظیر چوک میں 20 مارچ کو خانہ بدوشوں کی جگیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 18 جگیاں جل کر راکھ ہو گئیں تھیں.




ایک ہفتے سے زائد دن گزرنے کےباوجود کوئی پوچھنے نہ آیا.ملازم حسین,الطاف حسین,محسن حسین,میرم بی بی, شیماں بی بی, ممتاز بی بی اور دیگر نے ندرت کو بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ سے انکے گھر اور گھر میں موجود سارا سامان جل کر راکھ بن گیا.اور ہم ٹھٹھرتی سردی اور بارش میں کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں.بچے سردی کی وجہ سے بیمار پڑ گئے.




کئی بچیوں کی شادی تیار تھی انکے جہیز کا سامان بھی آگ کی نذر ہو گیا. غمزدہ خاندان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود آج تک ھمارے پاس کوئی پوچھنے تک نہ آیا. انہوں نے حکومت اور مخیر حضرات سے فوری امداد کی اپیل کی ہے.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں