147

کیرج فیکٹری میں کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ,ہزاروں ملازمین کوئی حفاظتی اقدامات نہیں

کیرج فیکٹری میں کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ,ہزاروں ملازمین کوئی حفاظتی اقدامات نہیں

ترنول(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)کیرج فیکٹری میں کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ,ہزاروں ملازمین کوئی حفاظتی اقدامات نہیں ۔حفاظتی انتظامات کا فقدان۔ ملازمین میں خوف و ہراس پھیلنے لگا

۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر اسکول کالجز پبلک پارک اور دیگر ادارےبند اور راولپنڈی اسلام آباد میں دفعہ 144کا نفاذ ہے۔وہاں پاکستان ریلوے کیرج فیکٹری میں اس وقت 1600سے زائد ملازمین وافسران ابھی بھی اکٹھےکام کرتے ہیں۔جو صبح وشام ایک ہی گیٹ سے ان آوٹ ہوتے ہیں۔

داخلہ گیٹ پر بھی کوئی حفاظتی انتظام یعنی سینٹیلإیزر وغیرہ کا کوئی بندوبست نہیں ہوتا ۔ملازمین کو حفاظتی دستانے اور ماسک بھی نہیں دئیے جارہے۔سارے ملازمين ایک ہی کینٹین میں بیٹھ کر کھانا کھاتے اور چاہے پیتے ہیں




۔400سے زائد ملازمين کی عمریں 50سال سے زیادہ ہیں۔جنہیں اکثر نزلہ زکام رہتا ہے۔جب سے کورونا وائرس کی وبإ پھیلی ہے۔ملازمين کے کوئی چیک اپ یا ٹیسٹ نہیں ہوٕئے۔جس سے مرض کا پتہ چل سکے




۔ریلوے ملازمین میں اس وقت یہ خوف پایا جاتا ہے کہ اتنی زیادہ تعداد میں کام کرنے والے ملازمين جو راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر ہیں ان میں اگر ایک بھی کیس مثبت آگیا تو 1600خاندان متإثر ہونے کا خدشہ ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں