Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

او جی ڈی سی ایل کمپنی کےقرنطینہ سنٹر نے کام شروع کر دیا

او جی ڈی سی ایل کمپنی کےقرنطینہ سنٹر نے کام شروع کر دیا

او جی ڈی سی ایل کمپنی کےقرنطینہ سنٹر نے کام شروع کر دیا

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف )آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی او جی ڈی سی ایل کی اسلام آباد انتظامیہ کو دی گئی آئی نائن میں واقع ہاسٹل عمارت میں قائم قرنطینہ سینٹر نے کام شروع کر دیا 30 کمروں پہ مشتمل اس سینر میں ادویات ماسک سینیٹائزر اور کورونا وائرس کے احتیاطی لباس سمیت میڈیکل کے تمام آلات سے لیس ایک ایمبولیمس بھی ہر وقت موجود رہے گی

صورتحال کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے اس ضمن میں انتظامیہ کے ساتھ رابطے کے لئے بابر افتخار ڈاکٹر افشاں کامران ریاض الحق اور ساجد علی پر مبنی ایک ٹیم بھی تعینات کی گئی ھے حکومت پاکستان کی کرونا وائرس کے خلاف کی گئی کوششوں میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے




او جی ڈی سی ایل نے اسلام آباد انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ھے اور اپنے ملک میں پھیلے اس موذی مرض کے خاتمے تک حکومت کے شانہ بشانہ کام کرنے کا عزم کیا ھے۔ واضع رھے او جی ڈی سی ایل کے تمام افسران اور سٹاف نے وزیراعظم کے قائم کردہ کرونا ریلیف فنڈ میں دو دن کی تنخواہ بھی دینے کا اعلان بھی کیا ھے۔




ایم ڈی او جی ڈی سی ایل شاھد سلیم خان نے آج دو دن کی تنخواہ مبلغ 5.3 کروڑ کا چیک وزیراعظم کے قائم کردہ کرونا ریلیف فنڈ میں جمع کرانے کے لئے وزیراعضم کے معاون خصوصی جناب ندیم بابر کے حوالے کر دیا ھے۔ او جی ڈی سی ایل کی انتظامیہ اور ملازمین کا یقین ھے




کہ اس خطرناک کرونا وائرس کے خلاف ھمیں سب کو مل کرجنگ لڑنی ھے اور حکومت اور دیگر لا انفورسمنٹ ایجنسیز کے تمام احکامات کے اوپر من و عن عمل کر کے ھی ممکن ھے۔




Exit mobile version