Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

جزوی لاک ڈاؤن کے دوران کون کونسے شعبے کھلیں گے وفاقی وزیر حماد اظہر نےعوام کو بتادیا

جزوی لاک ڈاؤن کے دوران کون کونسے شعبے کھلیں گے وفاقی وزیر حماد اظہر نےعوام کو بتادیا

جزوی لاک ڈاؤن کے دوران کون کونسے شعبے کھلیں گے وفاقی وزیر حماد اظہر نےعوام کو بتادیا

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)جزوی لاک ڈاؤن کے دوران کون کونسے شعبے کھلیں گے وفاقی وزیر حماد اظہر نےعوام کو بتادیا۔وفاقی وزیر حماد اظہر کہتے ہیں کہ جزوی لاک ڈاؤن کے دوران کیمیکل مینوفیکچرنگ پلانٹ،ای کامرس،سافٹ ویئرڈیولپمنٹ ،، پیپرپیکچنگ یونٹس،

سیمنٹ پلانٹس،فرٹیلائزرزپلانٹس کھلیں گے۔انہوں نے بتایا کہ مائنزاورمنرلز،لانڈری سروسز،پودوں کی نرسریاں بھی کھلی رہیں گی جکہ زراعت کے لئے مشینیں، آلات بنانے والے یونٹس بھی کھولنےجارہےہیں
ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کتابوں کی دکانیں، اسٹیشنری شاپس،، شیشہ بنانے والی صنعتیں بھی کھلی رہیں گی۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاؤن کیا گیا

, 26 کورونا کيسز پر ہم نے لاک ڈاؤن کا سوچا اور ہمیں خوشی ہے کورونا ہمارے اندازوں سے کم پھیلا۔وزیراعظم نے لاک ڈاؤن میں مزید2ہفتےتوسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن میں مزید2ہفتےتوسیع کررہےہیں، ملک بھرمیں لاک ڈاؤن جزوی ہوگا۔عمران خان نے یہ بھی کہا

کہ تمام صوبوں نےفیصلہ کرلیا ہےکون سی صنعتیں کھولنی ہیں اس لئے لاک ڈاؤن کےدوران جن کاروبارکوکھول سکتےہیں انہیں کھولیں گے کیونکہ لاک ڈاؤن کےدوران لوگوں کی مدد بھی کرنی ہے جبکہ لوگوں کا مجمع نہیں ہونا چاہیے، عوامی مقامات بندرہیں گے۔یاد رہے کہ کورونا وائرس کی

سنگینی میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات ایک لاکھ 20 ہزار کےقریب پہنچ گئیں ۔کورونا وائرس کی عالمی وباء دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے

جس میں 1،19،815 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 19لاکھ سے تجاوز کرگئی ہیں۔دوسری جانب اس وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4لاکھ 53 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

اس مہلک وائرس کے سب سے زیادہ مصدقہ مریض امریکہ میں ہیں جہاں 5 لاکھ 87ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 644 سے زائد ہوگئی ہے۔




اسپین میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 17 ہزار 700 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

اٹلی میں 1 لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 20 ہزار 400 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔فرانس میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ 15ہزار کے قریب اموات ہوچکی ہیں




Exit mobile version