113

وفاقی دارلحکومت میں دفعہ 144 میں 30 اپریل تک کی توسیع

وفاقی دارلحکومت میں دفعہ 144 میں 30 اپریل تک کی توسیع

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 میں 30 اپریل تک کی توسیع کر دی گئی نوٹیفکیشن جاریاسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا

جس میں کہا گیا کہ تمام مارکیٹیں، شاپنگ مالز، ریسٹورینٹ بند رہیں گےاور وفاقی دارلحکومت میں ہرطرح کے اجتماعات پر پابندی عائد ہوگی جبکہ وفاقی دارلحکومت میں پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی قائم رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ تعلیمی ادارے، شادی ہالز اور مارکیاں 30 اپریل تک بند رہیں گی جبکہ دفعہ 144 کے دوران اہم سرکاری دفاتر،مینوفیکچرنگ صنعتیں کھلی رہیں گی اور احساس کفالت سینٹرز کھلے رہیں گے،اس کے علاوہ کھانے پینے کی اشیاء کی دوکانیں، اسپتال اور میڈیکل اسٹورز بھی کھلے رہیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کا شکار مریضوں کی تعداد 5ہزار988 ہو چکی ہے جبکہ 1500 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں،24گھنٹوں میں 11 اموات ہوئیں،

مجموعی تعداد 107 ہو گئی،ملک کے مختلف اسپتالوں میں 44 افراد وینٹی لیٹرز پر ہیں،دنیا میں 20 لاکھ سے زیادہ کیسز ہوچکےجبکہ 1 لاکھ 27 ہزار اموات ہوئیں،دُنیا میں اب تک 4 لاکھ 85 ہزار سے زائد لوگ ریکور ہوچکے ہیں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں