99

اسلام آباد کرپشن کی شکایت پر تین پولیس اہلکار معطل ،ایس ایچ او سبزی منڈی کو بھی شوکاز نوٹس

اسلام آباد کرپشن کی شکایت پر تین پولیس اہلکار معطل ،ایس ایچ او سبزی منڈی کو بھی شوکاز نوٹس

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر) کرپشن کی شکایت پر تین پولیس اہلکار معطل کر دیئے گئے ، ترجمان پولیس کے مطابق تینوں اہلکاروں کو ایس پی انڈسٹریل ایریا زبیر احمد شیخ نے معطل کیا
ایس پی انڈسٹریل ایریا زبیر احمد شیخ نے بتایا کہ تینوں اہلکار سی ڈے اے ناکہ پر تعینات تھے، تینوں اہلکاروں کے خلاف ناکہ پر کرپشن کی شکایت ملی تھی۔ایس ایچ او سبزی منڈی کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا




ایس پی انڈسٹریل ایریا تینوں اہلکاروں کے خلاف محکمانہ انکوائری کریں گے، ڈی آئی جی آپریشنز نے کہاکہ محکمہ پولیس میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں،کرپشن میں ملوث اہلکاروں کو مثالی سزائیں دی جائیں گی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں