Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سیاست کے بجائے تمام صوبوں میں کورونا وائرس کنٹرول کرنا اصل مشن ہے۔ عمران خان کورونا اور بھوک دونوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں

سیاست کے بجائے تمام صوبوں میں کورونا وائرس کنٹرول کرنا اصل مشن ہے۔ عمران خان کورونا اور بھوک دونوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں

سیاست کے بجائے تمام صوبوں میں کورونا وائرس کنٹرول کرنا اصل مشن ہے۔ عمران خان کورونا اور بھوک دونوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلا جواز تنقید کرنے والوں کی لاعلمی پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے، وزیراعظم عمران خان نے مستحق افراد، مزدورں اور محنت کشوں کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پیکیج دیا،

پنجاب نے اگلے محاذ پر ڈٹے ڈاکٹروں نرسوں اور طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے، کورونا کے خلاف لائن آف ڈیوٹی پر مامور کسی سرکاری ملازم یا ڈاکٹر کی قیمتی جان کا خدانخواستہ ضیاع ہوتا ہے تو پنجاب حکومت نے انہیں شہداء پیکیج دینے کا اعلان کیا ہے۔

ہفتہ کو معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گریڈ 1 سے 16 تک کے خاندانوں میں 40 لاکھ جبکہ گریڈ 17 سے اوپر 80 لاکھ کی امداد شامل ہے، وزیراعظم عمران خان نے 1 کروڑ 20 لاکھ غریب عوام کو 12000 روپے فی کس امداد دی، اس مد میں144 ارب غریبوں میں تقسیم کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 9 اپریل سے لے کر اب تک ملک بھر کے تقریباً 41 لاکھ 40 ہزار خاندانوں میں 49 ارب 68 کروڑ 5 لاکھ روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والے ”پہلے حقائق جانیں

اور پھر بولیں”، سیاست کے بجائے تمام صوبوں میں کورونا وائرس کنٹرول کرنا اصل مشن ہے، عمران خان کورونا اور بھوک دونوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ اس جنگ میں سب ان کا ساتھ دیں کیونکہ یہ وقت سیاست کا نہیں۔




Exit mobile version