75

تاریخ میں پہلی بار اسلام آباد میں ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں آیا ہےاسلام آباد میں صحت کے شعبے کی ترقی کیلئے اتھارٹی کا قیام وقت کا تقاضا تھا، ڈاکٹر ظفر مرزا

تاریخ میں پہلی بار اسلام آباد میں ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں آیا ہےاسلام آباد میں صحت کے شعبے کی ترقی کیلئے اتھارٹی کا قیام وقت کا تقاضا تھا، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر اتھارٹی ڈاکٹر سید علی حسین نقوی، ڈاکٹر سید فضل ہادی کی زیر صدارت تمام بورڈ ممبران نے شرکت کی

۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سید علی حسین نقوی نے ڈاکٹر ظفر مرزا کو اتھارٹی کے فنکشنز کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار اسلام آباد میں ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں آیا ہے۔ چاروں صوبوں میں ہیلتھ کیئر کمیشنز کام کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں صحت کے شعبے کی ترقی کیلئے اتھارٹی کا قیام وقت کا تقاضا تھا، اسلام آباد میں صحت کے شعبے میں ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اتھارٹی کو اپنا بھر پور فعال کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے امید ظاہر کی کہ اتھارٹی کے ذریعے اسلام آباد کا نظام صحت پورے ملک کے لئے ایک مثالی نظام بن سکتا ہے، حکومت اسلام آباد کو ہیلتھ کے حوالے سے ماڈل سٹی بنا رہی ہے۔ یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ حکومت پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط بنارہی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے حکومت کی طرف سے ہر ممکن امداد کا یقین دلانے کے ساتھ ساتھ شفافیت اور عوامی جواب دہی کی پالیسی پر گامزن رہنے کی تاکید بھی کی۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارہ تمام صوبوں کے ہیلتھ کیئر کیشنز کے درمیان ایک مرکز اور پل کا کام ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹرسید علی حسین نقوی نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے قانون کے 2018ء میں نفاذ کے باوجود اسلام آباد کے شہریوں کی محکمہ صحت سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے اتھارٹی موجود نہ تھی۔ اسلام آباد ملک کا دسواں بڑا ڈسٹرکٹ ہے

اور اس کی آبادی میں سب سے زیادہ تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اسلام آباد 2.3 ملین کی آبادی کا شہر ہے تقریباً 3100 پرائیویٹ کلینک اور 1100 میڈیکل سٹور کام کر رہے ہیں جن کے مالکان سند یافتہ نہیں ہیں۔

اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی ان پرائیویٹ ہسپتال، کلینکس اور لیبارٹریز کو ریگولیٹ کرے گی، عوامی شکایات کا ازالہ کرے گی، عطایت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گی۔




ڈاکٹر ظفر مرزا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں