وفاقی اور آزاد کشمیر حکومت پاکستان بھر کے مختلف شہروں میں مقیم آزاد کشمیر کے لوگوں کے لیے کام کرے
اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف )وفاقی اور آزاد کشمیر حکومت پاکستان بھر کے مختلف شہروں اور بالخصوص کراچی میں مقیم آزاد کشمیر کے افراد کے لیے اقدامات کرئے
گذشتہ ایک ماہ سے میں نے کراچی میں مختلف مقامات کے دورے کیے اور جو لوگ مجھ سےکراچی میں میرے گھر تشریف لائے
کراچی میں مقیم کشمیر کمیونٹی کی کثیر تعداد نے موجودہ کرونا وائرس اور لاک ڈاؤ ن سے پیدا ہونے والی مشکلات کا ذکر کیا
۔آزاد کشمیر سے لاکھوں کی تعداد میں روز گار کی تلاش میں لوگ کراچی آتے ہیں جن میں روزانہ اجرت پر کام کرنے والے افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے
سب سے زیادہ پریشان بھی وہی لوگ ہیں جو گزشتہ ایک ماہ سے اپنی جمع پونجی سے خرچ کرتے ہوئے اب ان کے جیب خالی ہو چکی ہیں
وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر صاحب وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ صاحب سے کے کراچی میی مقیم کشمیر کمیونٹی کے متعلق بھی سوچئیے ان افراد کو راشن کی فراہمی یقینی بنائی جائے مستحق افراد کو احساس پروگرام کا حصہ بنایا جائے آزاد کشمیر کے لوگوں کو
وآپس گھروں تک پہنچانے کا عمل شروع کیا جائے ۔میرے ادارے کی طرف سے جو تعاون درکار ہو ہم خدمت خلق کے لیئے ہر وقت تیار ہیں۔وسلام ثمرسراج چوہدری چئیر مین ثمر فاؤنڈیشن پاکستان آزاد کشمیر