Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

شہر اقتدار میں پانی کی قلت ، شہری پریشان عوام پینے کے پانی کو بھی ترسنے لگے،حکومت نوٹس لے،سید ہادی حسن

شہر اقتدار میں پانی کی قلت ، شہری پریشان عوام پینے کے پانی کو بھی ترسنے لگے،حکومت نوٹس لے،سید ہادی حسن

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت شہری پریشان، پینے کیلئے پانی میسر ہے نہ وضو کیلئے حکومت نوٹس لیکر شہریوں کو ماہ رمضان میں پانی کی سپلائی کو یقینی بنائے،سید ہادی حسن

پیپلز پارٹی کے شوشل میڈیا اسلام آباد کے نائب صدر سید ہادی حسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی 10/1 میں پانی کی سپلائی کئی دنوں سے بند ہے اور یہاں کی عوام پانی کو ترس رہے ہیں

رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور یہاں پانی کی سپلائی بند ہونے کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں نماز تروایح روزہ سحری افطاری میںدشواری کا سبب پانی کا نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے موسم گرما کی آمد سے قبل ہی شہر اقتدار میں پانی کا مسئلہ شدت اختیار کر چکا ہے جبکہ کئی علاقوں میں پانی ناپید ہو چکا ہے

وفاقی دارلحکومت کے شہری اور دیہی علاقے خصوصا سیکٹر آئی 10،آئی 9 جی 10 جی 11 اور ایف 11 کے مختلف علاقے،ترنول اور ملحقہ علاقے،اقبال ٹاون، ضیاء مسجد،سوہان،مارگلہ ٹاون،علی پور فراش اور بہارہ کہو میں پانی کی قلت سنگین رخ اختیار کر چکی ہے

بعض علاقوں میں 4 سے 5 دن بعد صرف آدھے گھنٹے کیلئے پانی فراہم کیا جاتا ہےجس سے شہریوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔پانی کی قلت کے باعث شہری تکلیف میں مبتلا ہیں، اگر اس مسئلے پر فوری توجہ نہ دی گئی

تو موسم گرما میں وفاقی دارالحکومت کے بیشتر علاقوں میں رہائش ناممکن ہو جائے گی حکومتی نمائندگان اور وزیر اعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ نوٹس لیتے ہوئے پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے




Exit mobile version