94

پی آئی اے نےمتحدہ عرب امارات کیلئے اپنی خصوصی پروازوں کےکرایوں میں20 سے30 فیصد کمی کردی

پی آئی اے نےمتحدہ عرب امارات کیلئے اپنی خصوصی پروازوں کےکرایوں میں20 سے30 فیصد کمی کردی

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف )پاکستان بین الاقوامی ائر لائنز نے متحدہ عرب امارات کیلئے اپنی خصوصی پروازوں کے کرایوں میں بیس سے تیس فیصد کمی کردی ہے جس کا مقصد کوروناوائرس کی وبا کے باعث متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری نے اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ خصوصی

پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اطلاق کل سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت نے ایک ہفتے کے دوران وطن واپس لانے کی استعداد کار دوہزار سے بڑھا کر چھ ہزار کردی ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں