110

حکومت نے ملک گیر لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کر دی ہے،اسد عمر

حکومت نے ملک گیر لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کر دی ہے،اسد عمر

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف ) قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں چاروں وزرائے اعلی نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی

۔اجلاس میں ملک بھر میں کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی،جس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں مزید 15 روز توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،تاہم صوبائی حکومتیں صوبوں سے متعلق خود فیصلہ کریں گی۔جبکہ پنجاب میں سمارٹ لاک ڈاؤن پر بھی مشاورت کی گئی۔

اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار مارکیٹوں کو جزوی طور پر کھولنے کے لیے تجاویز پیش کریں گے۔بعد ازاں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ملک گیر لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کر دی ہے ،رمضان میں سحر و افطار کے دوران لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔ قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کل سے ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی ٹیسٹنگ کے لیے استعداد بڑھا رہے ہیں،پاک فوج سول انتظامیہ کی بھرپو ر مدد کر رہی ہے ،احساس ایمرجنسی ریلیف پروگرام رمضان میں بھی جاری رہے گا،57 لاکھ خاندانوں میں 69 ارب روپے تقسیم کر چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ا حتیاطی تدابیر پر عمل درآمدکیا تو عید پر حالات بہتر ہوں گے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں