حکومت کا یاران وطن کے نام سے ویب سائٹ کااجرا،ڈاکٹرظفرمرزا
اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف )حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانی ماہرین صحت کے لئےیاران وطن کے نام سے ایک ویب سائٹ کااجراء کیا ہے تاکہ انہیں کوروناوائرس کے خلاف قومی جنگ کاحصہ بنایاجاسکے۔یہ بات صحت کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی معاون ڈاکٹرظفرمرزا نے جمعہ کی سہ پہر اسلام آباد میں ایک نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہاکہ ماہرین صحت ویب سائٹ www.yaranewatan.gov.pk پراپنا اندراج کراسکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یہ اقدام وزارت صحت اورسمندرپارپاکستانیوں اورانسانی وسائل کی وزارت نے صحت کی پاکستانی تنظیموں کے تعاون سے شروع کیاہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ اس ویب سائٹ سے بیرو ن ملک مقیم مختلف شعبوں سے وابستہ پاکستانی برادری کی صلاحیتوں سے بھرپوراستفادہ کرنے میں مدد ملے گی
جن میں ڈاکٹرز، نرسز ، دواسازکمپنیاں اوران کاعملہ ،منتظمین، صحت عامہ کے ماہرین اوردیگرماہرین شامل ہیں جو پاکستان کے صحت کے شعبے کی ترقی میں مدد کریں گے۔