104

رمضان المبارک میں پھل اور سبزیاں مہنگی فروخت کرنے والوں کا کڑا احتساب ہو گا.خان بہادر

رمضان المبارک میں پھل اور سبزیاں مہنگی فروخت کرنے والوں کا کڑا احتساب ہو گا.خان بہادر

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)رمضان المبارک میں پھل اور سبزیاں مہنگی فروخت کرنے والوں کا کڑا احتساب ہو گا.خان بہادر گزشتہ روز سبزی فروٹ کی مہنگے داموں فروخت کی خبر میڈیا کی زینت بنی تو پی ٹی آئی کے مقامی رہنما خان بہادر نے فوری طور پر ایم این اے اسد عمر سے رابطہ کیا

جس پر اسد عمر کے کوآرڈینیٹر برائے پرائس کنٹرول چوہدری ندیم گجر نے اے سی صدر سے رابطہ کیا.خان بہادر خان نے اے سی صدر گوہر زمان وزیر کے ہمراہ 26 نمبر چونگی, ترنول اور گردونواح میں دکانداروں کے پاس جاکر ریٹس چیک کئے مہنگے داموں سبزی فروٹ فروخت کرنے

والوں کو بھاری جرمانے عائد کئے. خان بہادر کا کہنا تھا کہ میڈیا کی نشاندہی پر فوری ایکشن ہو گا.خصوصی تعاون پر وفاقی وزیر اسد عمر, کوآرڈینیٹر چوہدری ندیم گجر کے مشکور ہیں کہ انہوں نے نشاندہی پر فوری ایکشن لیا.انکا کہنا تھا کہ چیکنگ جاری رہے گی اور خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں