107

آئسیکو میں بڑے پیمانے پرگھپلے,بجلی کے ٹرانسفارمرز غیر قانونی ورکشاپس سے مرمت کا انکشاف

آئسیکو میں بڑے پیمانے پرگھپلے,بجلی کے ٹرانسفارمرز غیر قانونی ورکشاپس سے مرمت کا انکشاف

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)آئسیکو میں بڑے پیمانے پرگھپلے,بجلی کے ٹرانسفارمرز غیر قانونی ورکشاپس سے مرمت کا انکشاف ذرائع کے مطابق آئیسکو کے راولپنڈی اسلام آباد میں محکمہ کے ایس او پی کے مطابق کل نو ورکشاپس منظور شدہ ہیں جہاں سے خراب ٹرانسفارمرز مرمت کروائے جا سکتے ہیں

مگر ہر علاقہ میں لائن سپریڈنٹ,ایس ڈی او اور ایکسیئن کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی ورکشاپس سے یہ ٹرانسفارمرز مرمت کروائے جاتے ہیں جہاں ان سے کاپر نکال کر ایلومونیم ڈال دی جاتی ہے,

تھری فیس ٹرانسفارمرز کو ٹو فیس کر دیا جاتا ہے ناقص میٹریل کے استعمال کی وجہ سے بجلی کے لائن لاسسز بڑھ جاتے ہیں اور یہ افسران محکمہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں.

ذرائع کے مطابق ان غیر قانونی ورکشاپس سے افسران ملی بھگت سے اپنی مرضی کے بل بنوا لیتے ہیں.یوں اس کرپشن میں ملوث افسران بڑا مال بنانے میں مصروف ہیں.عوام نے وزیر توانائی عمر ایوب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں