کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث اسلام آباد کے 2سیکٹرز سیل
اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دو سیکٹرز کو فوری طور پر سیل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔
اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین ون اور آئی ٹین فور کو کورونا کے باعث فوری سیل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے ۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ دونوں سیکٹرز کو کورونا وائرس کے
بڑھتے کیسز کے باعث سیل کیا گیا ہے ۔ڈی سی اسلام آباد کے مطابق دونوں سیکٹرز میں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی،یاد رہے کہ اس سے قبل بھارہ کہو اور شہزاد ٹاؤن کے علاقے بھی کورونا وائرس کے باعث سیل کیے گئے تھے