آئی ٹین سیکٹر میں کورونا کے 33 مثبت کیسز سامنے آگئے ،سیکٹر لاک ڈائون رہے گا ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد
اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)آئی ٹین سیکٹر میں کورونا کے 33 مثبت کیسز سامنے آگئے ،سیکٹر لاک ڈائون رہے گا ، ڈپٹی کمشنر اسلام آبادآئی ٹین سیکٹر میں کورونا کے 33 مثبت کیسز سامنے آگئے ،سیکٹر لاک ڈائون رہے گا ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دار الحکومت کا سیکٹر آئی ٹین کورونا وائرس سے شدید متاثرہے۔
آئی ٹین سیکٹر میں کورونا کے 33 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں،علاقہ میں سات روز کے لئے مکمل لاک ڈاون کر ددیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کے مطابق آئی ٹین میں مزید 100افراد کے کورونا ٹیسٹ کروا رہے ہیں، ابھی تک سو میں سے 37 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں، 40 سے زیادہ مشتبہ مریض ہیں،
علاقہ میں سات دن لاک ڈاون رکھیں گے،گزشتہ دس پندرہ دن سے یہاں سماجی فاصلے کی خلاف ورزی ہورہی تھی۔سیکٹر آئی ٹین ون اور آئی ٹین فور کو لاک ڈاؤن کرنے کے متعلق باقاعدہ ٹوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے
اور پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے بھی موقع پر پہنچ گئے اور اپنی قانونی کارروائی شروع کر دی,ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر آئی سی ٹی کی سفارش پر ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کورونا وائرس کیسوں میں اضافے کی اطلاع پر فوری طور سیکٹر I-10/1 اور I-10/4 پر لاک ڈاون کے احکامات جاری کرتے ہوئے
متعلقہ پولیس کو ہدایات جاری کہ علاقے کو لاک ڈاون کیا جائے تاکہ دوسرے شہروں کو کورونا وائرس کی وبا سے محفوظ رکھا جاسکی,ان احکامات کی روشنی میں ایس پی انڈسٹریل ایریا زون زبیر احمد شیخ کی نگرانی میں پولیس کے جوانوں نے حفاظتی کٹ کے ساتھ فوری
طور پر تمام علاقے کا لاک ڈاون کرکے کنٹرول سنبھال لیا, پولیس کی طرف سے بذریعہ مساجد اور دیگر ذرائع سے اعلانات کے ذریعے شہریوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں مارکیٹوں یا دیگر مقامات پر جانے سے گریز کریں اور اپنے گھروں میں رہیں بغیر کسی ہنگامی صورتحال کے اپنا گھر نہیں چھوڑیں گھر میں رہیں گئے تو سلامت رہیں۔