وفاقی دارالحکومت میں لاک ڈاون اور سیل شدہ علاقوں میں خصوصی صفائی مہم،پینے کے پانی کی فراہمی اور جراثیم کش اسپرے کے کام کا آغاز 102

وفاقی دارالحکومت میں لاک ڈاون اور سیل شدہ علاقوں میں خصوصی صفائی مہم،پینے کے پانی کی فراہمی اور جراثیم کش اسپرے کے کام کا آغاز

وفاقی دارالحکومت میں لاک ڈاون اور سیل شدہ علاقوں میں خصوصی صفائی مہم،پینے کے پانی کی فراہمی اور جراثیم کش اسپرے کے کام کا آغاز
اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) ڈپٹی میئر اسلام آبادسید ذیشان نقوی،ڈائریکٹر سینیٹیشن سردارخان زمری اور یوسی چئیرمین فرمان مغل نے وفاقی دارالحکومت میں لاک ڈاون اور سیل شدہ علاقوں میں خصوصی صفائی مہم،پینے کے پانی کی فراہمی اور جراثیم کش اسپرے کے کام کا آغازکردیا ہے۔
میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے شعبہ واٹرسپلائی کی جانب سے ڈپٹی میئرذیشان نقوی اور یوسی چیئرمین نے متاثرہ علاقے میں پانی قلت کے پیش نظر 16 ٹینکرز بھجوائے جوکہ سیل علاقے میں ہمہ وقت موجود ہیں۔اس وقع پرڈپٹی میئرکاکہنا تھا کہ ماہ صیام میں لاک ڈان ایریا میں پانی کی قلت نہیں ہوگی
،سیل شدہ علاقے میں جراثیم کش سپرے کا سلسلہ جاری ہے،علاقے میں خراب ٹیوب ویلز پر کام جاری ہے،ٹیمیں ٹیوب ویلز کی بحالی کے لئے دن رات کام کر رہی ہیں،ٹیوب ویل سے پانی کی سپلائی کو جلد ہی یقینی بنائیں گے۔دریں اثناڈائریکٹر سینیٹیشن کی سربراہی میں سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کےصفائی کے عملے نے سیکٹر آئی ٹین ون،ٹو،تھریاور فور میں صفائی اور گبرگھرسے کچرہ اکٹھا کیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر سینی ٹیشن سردار خان زمری نے صفائی کے عملے میں فیس ماسک اورہینڈ گلبز بھی تقسیم کئے۔ڈائریکٹرسینی ٹیشن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ صفائی کا خاص خیال رکھاجائے،کورونا وائرس سے بچاو کے لئے جاری ہدایات اور اقداماے پر عمل درامد کیا جائے۔
صفائی اور کچرے کی موجودگی۔گندگی سے متعلق شکایات کو سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی ہیلپ لائن 1334 پر رابطہ کرکے شکایت درج کی جائے اور وٹس اپ نمبر03355001213 پر بھی شکایات سے آگاہ کیاجائے۔ شکایت کی صورت میں صفائی عملہ فوری طور پر کچرا اٹھانے پہنچ جائے گا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں