ملک میں پٹرولیم مصنوعات کا کافی ذخیرہ دستیاب ہے،ترجمان پیٹرولیم ڈویژن 107

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کا کافی ذخیرہ دستیاب ہے،ترجمان پیٹرولیم ڈویژن

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کا کافی ذخیرہ دستیاب ہے،ترجمان پیٹرولیم ڈویژن

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) ترجمان پیٹرولیم ڈویژن نے وضاحت کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی وجہ سے یکم مئی 2020 اور 2 مئی 2020 کو پیٹرولیم مصنوعات کی وجہ سے ریکارڈ فروخت دیکھنے میں آئی ہے جس کے لئے پٹرول پمپوں نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی) سے پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری، طلب کے حساب سے حاصل نہیں کیا تھا۔
تاہم ،ملک کی طلب کو پورا کرنے کے لئے پٹرول اور ڈیزل کا کافی ذخیرہ دستیاب ہے۔ تازہ اعدادوشمار کے مطابق پٹرول 285 ہزار میٹرک ٹن اور ڈیزل 350 ہزار میٹرک ٹن قابل استعمال اسٹاک موجود ہے

جو کہ پندرہ دن کیلئے کافی ہے۔پٹرولیم ڈویژن کا یہ بیان ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کے حوالے سے سامنے آیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ PSO کے 2 جہاز جس میں ایک پیٹرول اور ایک ڈیزل جن میں بلترتیب50 ہزار میٹرک ٹن اور 55 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول اور ڈیزل شامل ہیں کیماڑی بندرگاہ اور پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہیں۔لہذا عوام سے اپیل ہے

کہ ضرورت کے مطابق زیادہ پٹرول کی خریداری کریں کیونکہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کا کافی ذخیرہ دستیاب ہے اور پیٹرولیم ڈویڑن پورے ملک میں گیس اور تیل کی فراہمی اور دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے اپنی فرض شناس ٹیموں کے ذریعے عوام کی سہولت کے لئے چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں