Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

وفاقی کابینہ کی قومی اقلیتی کمیشن کی منظوری سمریوں میں قادیانیوں کا نام شامل نہیں

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے قومی اقلیتی کمیشن کی منظوری دے دی ہے جس میں کسی قادیانی کو رکن نہیں بنایا گیا، وزارت کی طرف سے کابینہ کو ارسال کردہ دونوں سمریوں میں قادیانیوں کا نام شامل نہیں تھا۔

چیلا رام کیولانی کو کمیشن کا چیئرمین بنا دیا گیا ہے۔ منگل کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں وزارت مذہبی امور کی طرف سے ارسال کردہ اقلیتی کمیشن کے حوالے سے سمری کی منظوری دیدی ہے۔ مینارٹی کمیشن کے چیئرمین کا تعلق سندھ ہندو کمیونٹی سے ہے۔

مفتی گلزار نعیمی اور مولانا عبدل خبیر آزاد مسلم ممبر ہوں گے۔ ہندو اور مسیحی برادری سے تین تین ممبر شامل ہیں۔ سکھ برادری سے دو، کیلاش اور پارسی برادری سے ایک ایک ممبر شامل کیا گیا۔ کسی قادیانی کو ممبر نہیں بنایا گیا۔

وزارت کی دونوں سمریوں میں قادیانی شامل نہیں کئے گئے تھے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل بلحاظ عہدہ کمیشن کے ممبر ہونگے۔ سیکرٹری مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی بلحاظ عہدہ کمیشن کے سیکریٹری کے فرائض سر انجام دیں گے

Exit mobile version