سیلفی نے باپ بیٹے کی جان لے لی.خانپور ڈیم کی نہر میں راولپنڈی کے باپ بیٹا ڈوب کر جاں بحق.
اسلام آباد( محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)سیلفی نے باپ بیٹے کی جان لے لی.خانپور ڈیم کی نہر میں راولپنڈی کے باپ بیٹا ڈوب کر جاں بحق. ریسکیو حکام نے لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیں بعدازں تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ کر دیں جوکہ لاشیں لے کر راولپنڈی روانہ ہوگے
باپ بیٹا فیملی کے ہمراہ ایبٹ آباد سے واپس پنڈی جا رہے تھے ذرائع کے مطابق چکلالہ پنڈی کا رہائشی ندیم ولد مسکین اوراس کا پندرہ سالہ بیٹا اریان ولد ندیم خان پور ڈیم کی نہر میں ڈوب کر جان بحق ہو گٸے جبکہ بھتیجا نعمان ولد عظیم معجزانہ طور پر بچ گیا راولپنڈی چکلالہ روڈ کا رہاٸشی ندیم ولد مسکین اپنے بیٹے اریان اور بھتیجے نعمان کے ہمراہ ایبٹ آباد سے موٹر ساٸیکل کے ذریعے راولپنڈی واپس جا رہے تھے
کہ خان پور پولیس اسٹیشن کے قریب گرما کے باعث نہر میں ہاتھ منہ دھونے اتر گٸے اسی دوران بیٹے اریان نے موبائل نکال کر سیلفی لینا چائی تو اس کا پاٶں پھسل گیا اور نہر کے گہرے پانی میں جا گرا
اور ڈوب گیاباپ نے بیٹے کو ڈوبتا دیکھ کر بچانے کے لیے نہر میں چھلانگ لگا دی دیکھتے دیکھتے دونوں باپ بیٹا خان پور ڈیم کی نہر کی گہری لہروں کی نظر ہو گٸے اور ڈوب کر جاں بحق ہوگےٹی ایم اے خان پور اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے اطلاع پاکر موقع پر پہنچ کر دونوں نعشوں کو خان پور ڈیم کی
نہر سے نکال کر پوسٹ مارٹم شناخت کے لیے ہیڈ کوارٹر ہسپتال خان پورمنتقل کر دیا گیا جبکہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کے لیے ورثا ٕ کے حوالے کر دی گٸیں جو کہ لاشیں لے کر پنڈی روانہ ہوگے