87

حکومت آزادکشمیر لاک ڈاون متاثرین کے لیے اقدامات کرئے ثمر سراج

حکومت آزادکشمیر لاک ڈاون متاثرین کے لیے اقدامات کرئے ثمر سراج

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)چئیرمین ثمر فاونڈیشن ثمر سراج چوہدری نے کہا ہے کہ لاک ڈاون سے متاثر ہونے والے دیہاڑی دار افراد مزدور طبقہ رکشہ ڈارائیورز باربرز ٹرانسپورٹرز کے لیے فوری طور پر عملی اقدامات کرتے ہوئے ان کے لیے فوری طور پر پیکج کا اعلان کرئے اس وقت عمل شدید مشکلات سے دو چار ہیں

پاکستان بھر میں آزاد کشمیر کے سیکنڑوں افراد مشکلات سے دو چار ہیں اور حکومتی مدد کے منتظر ہیں اور رمضان المبارک میں دو وقت کی روٹی کے لیے شدید مشکلات سے دو چار ہیں مگر وفاقی اور آزاد کشمیر حکومت صرف بیانات کی حد تک معدود ہے اور لوگ فاقوں پر مجبور ہیں

حکومت فوری طور پر متاثرین کی مدد کرئے ثمر سراج چوہدری نے کہا کہ لاک ڈاون کے شروع دن سے میں اور میری ٹیم کراچی سندھ سمیت مختلف علاقوں کے دوروں پر ہوں اس وقت کراچی میں

کشمیری کمیونٹی شدید مشکلات سے دو چار ہیں ہم اللہ کی رضا کہ لیے ان متاثرین کے لیے جو ممکن ہو اقدامات کررہے ہیں حکومت وقت کی زمہ داری ہے کہ وہ عوامی مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے ان افراد کے لیے فوری طور پر عملی اقدامات کرئے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں