بھارت کے ہاتھ گناہ کشمیری نوجوانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ،راجہ منصور خان 101

بھارت کے ہاتھ گناہ کشمیری نوجوانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ،راجہ منصور خان

بھارت کے ہاتھ گناہ کشمیری نوجوانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ،راجہ منصور خان

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راجہ منصور خان نے بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادتوں پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت کے ہاتھ گناہ کشمیری نوجوانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔۔

انہوں نے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی جدوجہد اور قربانی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری شہدا نے اپنے خون سے حریت اور آزادی کے نئے باب رقم کیے ہیں۔ قانون قدرت ہے کہ ظلم جب بڑھتاہے تو مٹ جاتاہے۔ کشمیری

نوجوانوں کو شہید کرکے لیڈر شپ کو جیل میں ڈال کر بھارت کشمیر میں امن قائم کرسکتاہے اور نہ اس کی فوج سکون کی نیند سوسکتی ہے۔لائن آف کنٹرول پر سیز فائر لائن کی مسلسل خلاف ورزیوں اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے راجہ منصور نے کہا ہے کہ دنیا اس وقت کورونا وائرس کی

تباہ کاریوں سے بچنے کے لیئے لاک ڈاون اور دیگر حفاظتی اقدام میں مصروف ہے جب کہ نام نہاد جمہوریت بھارت مشکل کی اس گھڑی میں بھی سیز فائر لائن پر معصوم اور بےگناہ شہریوں اور ان کی املاک پر بھاری توپ خانے سے حملے کررہا ہے۔ راجہ منصور خان نے کہا کہ

پاک فوج جس بہادری اور دلیری کے ساتھ بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں اور حملوں کا جواب دے رہی ہے اس کی عسکری تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ تحریک انصاف اپنی بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور انہیں یقین دلاتی ہے کہ دفاع وطن اور کشمیر کی آزادی کے لیے وہ ان کے ساتھ کندھے سے

کندھا ملا کر کھڑی ہوگی۔ انہوں نے کنٹرول لائن پر بسنے والے متاثرین کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ وفاقی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی اور تحریک انصاف وفاقی حکومت کی مدد سے ان کی مشکلات کے ازالے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔
راجہ منصور نے حکومت آزادکشمیر سے اپیل کی کہ آج جب کشمیریوں پر کورنا اور کنٹرول لائن پر فائرنگ سے قیامت گزررہی ہے وہ مہنگی گاڑیاں خریدنے اور تعمیراتی ٹھیکوں میں کمیشن کھانے کے بجائے مالی وسائل کا رخ عوام کی طرف موڑے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا

کہ نون لیگی حکومت نے اپنے بجٹ سے ایک پائی بھی اپنے شہریوں پر خرچ نہیں کی بلکہ آج بھی اس کے وزیر پیسہ بٹورنے اور رشتے داروں کی ملازمتیں پکی کرانے میں لگے ہوئے ہیں۔ نون لیگی حکومت کے ان اللے تللوں کو عوام دیکھ چکی ہے اور اگلے الیکشن اسے ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں