Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

کورونا کی وجہ سےبے روزگار ہونے والےخاندانوں کو 10 تا 30 ہزار روپے کے بلا سود قرضے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر محمد امجد ثاقب

اسلام آباد 10 مئی (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف ) کورونا وائرس کی وجہ سے 20 تا 30 لاکھ خاندانوں کو بلا سود قرضہ کی ضرورت ہے۔ کوویڈ 19 کے باعث ان افراد کے کمانے والے افراد کا روزگار ختم ہوا ہے، ان خاندانوں کی 10 تا 30 ہزار روپے کے بلا سود قرضے کی ضرورت ہے

تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنی ضروریات پوری کر سکیں۔ ملک کے معروف سماجی کارکن بلا سود مائیکرو فنانس کے پہلے پاکستانی پروگرام اور اخوت کے بانی ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے کہا ہے

کہ اخوت پہلے ہی اس کے لئے پروگرام کا آغاز کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے کہ ہم وباءسے متارہ افراد کی مدد کریں ورنہ مزید کئی خاندان غربت کی لکیر سے نیچے چلے جائیں گے۔ انہوںن ے کہا کہ حکومت بھی 12 ملین ضرورت مندوں میں 12 ہزار روپے فی کس تقسیم کر رہی ہے۔

ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ موجودہ صورتحال کافی مشکل ہے جو حقیقی معنوں میں بحیثیت قوم ہمارے عمل کی متقاضجی ہے۔ انہوںنے صاحب ثروقت افراد پر زور دیا کہ وہ ضرورت مند طبقات کی دل کھول کر مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے جس کے لئے مشترکہ حکمت عملی کے

تحت اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بحران کے باعث ضرورت مند طبقات اور دیہاڑی دار مزدوروں کی مالی معاونت کی اشد ضرورت ہے۔ ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ

موجودہ صورتحال کے باعث ملک میں 20 تا 30 لاکھ خاندانوں کو فوری طورپر بلا سود قرضہ کی ضررت ہے جس کے لئے ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ لاکھوں افراد کو غربت کے چکر سے تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

Exit mobile version