پی آئی اے کی امریکہ سے پہلی ریلیف پرواز 200 مسافروں کو لیکر وطن واپس روانہ ہو گئی، ترجمان 97

پی آئی اے کی امریکہ سے پہلی ریلیف پرواز 200 مسافروں کو لیکر وطن واپس روانہ ہو گئی، ترجمان

پی آئی اے کی امریکہ سے پہلی ریلیف پرواز 200 مسافروں کو لیکر وطن واپس روانہ ہو گئی، ترجمان

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد)قومی ایئر لائن پی آئی اے کی امریکہ سے پہلی ریلیف پرواز 200 مسافروں کو لے کر وطن واپس روانہ ہو گئی۔ پی آئی اے کے ترجمان کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق پی کے 8722 امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سے

اسلام آباد کیلئے روانہ ہو ئی ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق 4 بجکر 11 منٹ پر روانہ ہوئی اور تقریباً 13 گھنٹے میں براہ راست پاکستان پہنچے گی۔ امریکہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید اپنی ٹیم کے ہمراہ مسافروں کو الوداع کرنے کےلئے خود ایئر پورٹ پر موجود رہے۔ پی آئی اے نے امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے خصوصی اجازت لی تھی۔

سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے خصوصی طور پر وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اور پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام قومی ادارے مکمل یکجہتی اور یکسوئی سے ملک کی خاطر اس آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ آخری پاکستانی کے وطن واپس آنے تک پی آئی اے کا پوری دنیا سے خصوصی پروازوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں