وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آکر ملکی معیشت کی بہتری کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جسکے اثرات جلد ظاہر ہونگے،کیپٹن عاصم 110

وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آکر ملکی معیشت کی بہتری کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جسکے اثرات جلد ظاہر ہونگے،کیپٹن عاصم

وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آکر ملکی معیشت کی بہتری کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جسکے اثرات جلد ظاہر ہونگے،کیپٹن عاصم

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف ) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت اور سمندپار مقیم پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آکر ملکی معیشت کی بہتری کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جسکے اثرات جلد ظاہر ہونگے اور ملکی معیشت درست سمت میں چلنا شروع ہوجائے گی،

وزیراعظم عمران خان ملک و قوم کی بہتری کے لیے دن رات کام کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک میں رہنے والے پاکستانیوں کیساتھ ساتھ اوورسیز میں روزگار کے سلسلے میں مقیم پاکستانی بھی وزیراعظم عمران خان سے بہت زیادہ امیدیں لگائے بیٹھے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ وزیراعظم عمران خان کو سپورٹ کیا

اور جب بھی عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوںکو آواز دی تو اوورسیز پاکستانیوں نے انکی آواز پر لبیک کہا جبکہ عمران خان نے بھی اوورسیز پاکستانیوں کا درد محسوس کیا اور اوورسیز پاکستانیوں سے وعدہ کیا

کہ جب بھی وہ اقتدار میں آئیں گے تو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے اس لیے اپنے وعدے کا پاس کرتے ہوئے عمران خان نے اقتدار میں آتےہی اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل میں گہری دلچسپی لی اور پارٹی کے سینئررہنما زلفی بخاری اور گورنر پنجاب

چوہدری محمد سرور کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کی ذمہ داریاں سونپیں جنہیں دونوں راہنما باریک بینی سے دیکھ اور انہیں حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں،امید ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل بہت جلد حل ہوجائیں گےاور زیادہ دلجمعی سے اپنے ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے کام کرینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں