غلام شبیر مرزا کو شعبہ تعلقات عامہ پی اے آر سی کا انچارج تعینات کر دیا گیا 115

غلام شبیر مرزا کو شعبہ تعلقات عامہ پی اے آر سی کا انچارج تعینات کر دیا گیا

غلام شبیر مرزا کو شعبہ تعلقات عامہ پی اے آر سی کا انچارج تعینات کر دیا گیا

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) جناب غلام شبیر مرزا کو شعبہ تعلقات عامہ پی اے آر سی کا انچارج تعینات کر دیا گیاہے ۔ جناب غلام شبیر مرزا اس سے قبل شعبہ تعلقات عامہ پی اے آر سی میں ہی پروٹوکول اور پبلک ریلیشن آفیسر کے عہدے پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔

اس دوران انہوں نے خود کو ایک ایماندار ، محنتی اور قابل شخصیت تسلیم کروایااوالیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے شعبے میں پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کو بہترین انداز میں اجاگر کیانیز کونسل کی زرعی تحقیقی سرگرمیوں کو الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں پیش کرنے میں اپنا بہترین کردار ادا کیا۔جناب غلام شبیر مرزا نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر میں پی اے آرسی کے تمام بڑے ایونٹس جن میں میٹنگز،

سیمینارز، ورکشاپس، بین الاقوامی اداروں کے ساتھ ہونے والی مشترکہ میٹنگزشامل ہیں کے انعقاد کو بھی نہایت ہی احسن انداز میں یقینی بنایا ہے۔ اس کے علاوہ پروٹوکول کے فرائض منصبی میں سرکاری و غیر سرکاری معزیزین ، وفاقی و صوبائی وزراء ، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نیز

غیر ملکی وفود کے فرائض بھی بطور پروٹوکول آفیسر انجام دیئے ہیں۔ پی اے آر سی انتظامیہ کی طرف سے اس بات کی امید ظاہر کی گئی ہے کہ غلام شبیر مرزا کی سرپرستی میں شعبہ تعلقات عامہ پی اے آر سی کی زرعی تحقیق و ترقی کو ایک عام کسان تک پہچانے میں اپنا شاندار کردار ادا کریگا

نیز اپنے تجربے اور صلاحیتوں کی بناء پی اے آرسی اور اس سے منسلک تمام اداروں کی زرعی تحقیقی سرگرمیوں کو میڈیا کے ذریعے عوام تک اس کے ثمرات پہچانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے

تا کہ پی اے آر سی کے زرعی سائنسدانوں کی کاوشوں کی بدولت اور بروقت آگاہی کے بدولت ایک عام کسان ملکی زرعی خود کفالت میں اپنا اہم کردا رادا کر سکے تا کہ وطن عزیزپاکستان زراعت کے شعبے میں ترقی کے راستے پر گامز ن ہو سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں