وزیراعظم کا اشرافیہ والا بیان قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش ہے، راجہ ظفر الحق 91

وزیراعظم کا اشرافیہ والا بیان قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش ہے، راجہ ظفر الحق

وزیراعظم کا اشرافیہ والا بیان قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش ہے، راجہ ظفر الحق

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اورسینیٹ میں قائد حزب اختلاف نے وزیراعظم کے اشرافیہ والے بیان کو قوم کوتقسیم کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔تفصیلات کے

مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس میں راجہ ظفرالحق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی پالسی درست نہیں،ڈاکٹروں کی رائے کے برعکس لاک ڈوان ختم کیا گیا کل ایسے لگتا تھا جسے ملک کے حالات ٹھیک ہوگئے ہیں۔
راجہ ظفر الحق نے کہا کہ حکومت کو چاہئے تھا کہ اپوزیشن کی ریکوزیشن سے پہلے خود اجلاس بلاتی ، حکومت کا رویہ اتفاق رائے پر مبنی ہونا چاہئے تھا جو کہ نہیں ہے اپوزیشن کے خلاف بات کرنے والوں کو شاباش ملتی ہے،صوبہ سندھ کو کام کرنے سے روکا گیا سندھ حکومت کے خلاف مرکز سے بیانات آ رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں