عوام کی سہولت کے لئے لاک ڈائون میں نرمی کی گئی ، وباءکے پھیلنے کا خطرہ بدستور موجود ہے،اسد عمر
اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیوروچیف اسلام آباد)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) میں 9مئی کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے بدھ کو اہم اجلاس منعقد ہوا، صوبائی چیف سیکرٹریز نے اپنے صوبوں اور علاقوں میں انسداد کورونا وائرس(کووڈ۔ 19) کی گائیڈ لائینز پر عمل درآمد کے حوالے سے فورم کو پیش رفت سے آگاہ کیا،
وفاقی وزیر اسد عمر نے صوبوں کو ہدایات دیں کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنا کر عوام کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اپنابھر پور کردار ادا کریں تا کہ وباء کا مزید پھیلائو روکا جاسکے، انفرادی ذمہ داری ہی اجتماعی صحت، تحفظ اور کووڈ۔ 19 سے بچائوکا واحد ذریعہ ہے۔
این سی او سی کے مطابق اجلاس کی صدرات وفاقی وزیر منصوبہ بندی،ترقی،اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ عوام کو حفاظتی ایس او پیز سے متعلق آگاہ کر دیا گیا تھا۔ عوامی ذمہ داری ہے کہ وہ خود حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں، عید کی وجہ سے بازاروں میں رش بڑھ گیا ہے یہ معاملہ توجہ طلب ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے لاک ڈائون میں نرمی کی گئی ہے، وباءکے پھیلنے کا خطرہ بدستور موجود ہے ، حفاظتی ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد کورونا وائرس ایس او پیز تمام صوبوں کو بھجوائی گئیں ہیں، ریڈیو، ٹی وی چیلنز،
سوشل میڈیا سمیت ہر ڈیجٹیل پلیٹ فارم کے ذریعے موثر عوامی آگاہی مہم چلائی گئی، صنعتوں اور تعمیراتی شعبے سے متعلق پروٹوکول، مارکیٹوں سمیت ہر شعبے کے لئے جامع ایس او پی بنائی گئیں ہیں،
عوام ان سے مکمل آگاہ ہیں۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے ہدایات دیں کہ صوبائی چیف سیکرٹریز تین سے چار روز میں طے شدہ ایس او پیز پر 100فیصد عمل درآمد یقینی بنائیں تا کہ وباءکا مزید پھیلائو رک سکے۔ 9 مئی کے بعد عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام ایس او پیز پر عمل کر کے نہ صرف اپنے سے منسلک افراد، خاندان، معاشرے اور کمیونٹی کی صحت کا خیال رکھیں