زلفی بخاری نے شہباز شریف کو مطلوب ملزم قرار دیدیا
اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو مطلوب ملزم قرار دے دیا ۔اپنے سوشل میڈیا بیان میں شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ مطلوب ملزم خود کو خادم اعلیٰ بتاتا ہے، کاروبار شوباز اینڈ سنز کمپنی اور 23 جعلی کمپنیوں کا مالک ہے ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے صدر مسلم لیگ ن کو کیش بوائے قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر ماہ ڈالر اپنے جعلی اکاؤنٹس میں حاصل کرتے ہیں اور ذرائع آمدن نامعلوم ہیں، اس وقت انصاف کے لیے چلا رہے ہیں۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا کسی اکاؤنٹ یا چیک سے کوئی لینا دینا نہیں ہے