Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

لوگ موجودہ صورتحال کے تناظر میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں شبلی فراز

لوگ موجودہ صورتحال کے تناظر میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں شبلی فراز

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف )وزیر اطلاعات شبلی فراز نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں ایک بالغ النظر قوم کی حیثیت سے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے یہ بات لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد مارکیٹوں میں لوگوں کے ہجوم کے تناظر میںپی ٹی وی سے

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کی۔وزیر اطلاعات نے خبر دارکیا کہ اگر لوگوں نے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیں تو کرونا کے مریضوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق فیصلہ تمام صوبوں سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا

کہ ہمیں اس وباء کی روک تھام اور بھوک کے درمیان توازن قائم کرنا ہو گا۔موجودہ صورتحال میں حزب اختلاف کے کردار کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے بعض ارکان اس نازک وقت پر بھی سیاست کر رہے ہیں۔شبلی فراز نے کہا کہ قانون کے مطابق بدعنوان عناصر کا احتساب ہونا چاہئے

۔وفاقی وزیر نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت سندھ کو31 ارب روپے فراہم کئے گئے ہیں۔وفاقی وزیر نے اس بات کا اعتراف کیا کہ قرنطینہ مراکز میں کچھ مسائل ہیں تاہم حکومت اپنے وسائل کے مطابق لوگوں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے حتی الوسع کوشش کر رہی ہے

Exit mobile version