Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

او جی ڈی سی ایل ضلع چکوال کی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے پیش پیش

او جی ڈی سی ایل ضلع چکوال کی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے پیش پیش

او جی ڈی سی ایل ضلع چکوال کی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے پیش پیش

او جی ڈی سی ایل ضلع چکوال کی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے پیش پیش

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل ) نے ڈائریکٹر جنرل پٹرولیم کنسیشنز کے مطابق گورنمنٹ آف پاکستان کی پٹرولیم پالیسی کے تحت 1995 سے لیکر جنوری 2020 کے عرصہ کے لئے 9076 ملین روپے کی خطیر رقم جمع کر ا دی ہے ۔ کمپنی نے یہ رقم ضلع چکوال کی عوام کی خوشحالی اور بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ٹرانسفر کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل جو ضلع چکوال سے چک نورنگ ، فمکسر آئل فیلڈ ، کال آئل فیلڈ اور راجیان آئل فیلڈ سے تیل و گیس کی بڑی مقدار میں پیداوار حاصل کر رہی ہے اور کمپنی پر لازم ہے

کہ گورنمنٹ کی پٹرولیم پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے کل پیداوار کی آمدن میں سے رقم کا مخصوص حصہ مذکورہ ضلع اور علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لئے خرچ کرنا ہوتا ہے ۔ جو متعلقہ صوبائی حکومت اور لوکل ضلعی انتظامیہ کے توسط سے عمل درآمد کرنا ہوتا ہے ۔ لہذا او جی ڈی سی ایل نے

ضلع چکوال کی تعمیر و ترقی اور متعلقہ عوام کی خوشحالی کے لئے 91 کروڑ روپے کی خطیر رقم ضلعی انتظامیہ چکوال کے لئے صوبائی حکومت کو ٹرانسفر کر دی ہے اور ڈپٹی کمشنر / ضلعی انتظامیہ چکوال اس بات کی ذمہ دار ہے کہ وہ مذکورہ رقم صوبائی حکومت سے فی الفور وصول کرے

اور ضلع چکوال کی عوام اور متعلقہ علاقوں کے باسیوں کی خوشحالی ، ترقی اور معیار زندگی کو بہتر کرنے کے لئے خرچ کرے ۔جہاں سے او جی ڈی سی ایل تیل و گیس کی پیداوار حاصل کر رہی ہے ۔ تا کہ علاقہ میں خوشحالی آ سکے۔ حاصل دستاویزات کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے چک نورنگ فیلڈ کے لئے 1122 ملین روپے ، فمکسر فیلڈ کے گرد و نواح میں بسنے والے لوگوں کے لئے 842 ملین روپے، کال آئل فیلڈ کے باشندوں کی فلاح و بہبود کے لئے 1840 ملین روپے

جبکہ راجیاں آئل فیلڈ کے قرب و جوار میں بسنے والے غریب اور نادار لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے 5272 روپے ٹرانسفر کر دیے ہیں ۔ ڈپٹی کمنشر چکوال اور ضلعی انتظامیہ چکوال کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اتنی بڑی رقم کو علاقہ کے لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے

فوری طور پر کام شروع کر ے۔ واضع رہے یہ رقم تعلیم ، صحت ، پینے کے صاف پانی اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لئے خرچ کرنا ہو گی۔ او جی ڈی سی ایل امید کرتی ہے کہ ڈپٹی کمشنر چکوال جلد از جلد مذکورہ رقم سے ضلع بھر کی ترقی کے لئے فی الفور ترقیاتی کاموں کا آغاز کر کے جلد اخبارات میں ٹینڈرز شائع کریں گے تا کہ جلد از جلد کام کا آغاز ہو سکے۔

Exit mobile version