89

وزیراعظم عمران خان کا کرونا وائرس کے بارے میں دوستانہ آگہی مہم پر زور

وزیراعظم عمران خان کا کرونا وائرس کے بارے میں دوستانہ آگہی مہم پر زور

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے )وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کے بارے میں دوستانہ آگہی مہم کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اسلام آباد میں کرونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر مجبور کرنے کی بجائے

ان میں اس وباء کے خلاف شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔عمران خان نے ذرائع ابلاغ کو بھی ہدایت کی کہ وہ لوگوں کو حفاظتی اقدامات اختیار کرنے اور کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلق احتیاطی تدابیر کے ضابطہ کار پر عملدرآمد سے آگاہ کرنے کیلئے موثر انداز اختیار کرے۔انہوں نے کہا

کہ لاک ڈاؤن کا نفاذ کرونا وائرس کے مسئلے کا حل نہیں ہے اور ہمیں اپنے فیصلے زمینی حقائق اور عوام کے حالات کی بنیاد پر کرنا ہوں گے۔تاہم غیرمعمولی صورتحال کے باعث حکومت بھوک غربت اور لاک ڈاؤن کے

درمیان توازن برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔اجلاس میں مستقبل میں کرونا وائرس سے ممکنہ طور پر متاثرہ افراد کے اعداد شمار اور ہسپتالوں میں دستیاب بیڈزسے متعلق امورپر غور کیا گیا۔اجلاس میں ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات اور انکی استعداد کار میں اضافے کے مختلف اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں