ترجمان پاکستان پوسٹ کی سوشل میڈیا پر بے بنیاد اورمن گھڑت الزامات پر مبنی خبروں کی سختی سے تردید
اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے ) پاکستان پوسٹ کی کورونا کی وباء کے پیش نظرپینشنرز کی دہلیز پرپنشن کی ادائیگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پرسراسر بے بنیاد خبریں اچھالنے کی کوشش کی گئی جس کی پاکستان پوسٹ ایسی تمام بے بنیاد خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہے۔
پاکستان پوسٹ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ تمام خبریں نہ صرف بے بنیاد، من گھڑت بلکہ سراسر حقائق کے منافی ہیں۔ پاکستان پوسٹ نے کورونا سے پیدا ہونے والی اس مشکل گھڑی میں بزرگوں، ضعیف ومعمرخواتین اور بیواؤں کوپنشن کی ادائیگی ان کی دہلیز پر کرکے ایک عظیم قومی
خدمت سرانجام دی ہے جس کی تعریف نہ صرف وطن عزیز میں ہرطرف ہوئی بلکہ پاکستان پوسٹ کے اس اقدام کی بین الاقوامی سطح پر بھی پزیرائی ہوئی ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ پنشن کی ادائیگی کے بعد جانچ پڑتال ایک معمول کی کارروائی ہے جس کوخواہ مخواہ بڑھا چڑھا کراس اہم قومی
ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ پاکستان پوسٹ ایسے تمام بے بنیاد اورمن گھڑت الزامات پر مبنی خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہے اور امید کرتاہے کہ ادارے کی قومی ساکھ کو برقرار رکھنے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی