Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

تاجران کی تذلیل کا سلسلہ بند کیا جائے ، کورونا کے ساتھ رونا کا سامنا بھی ہے ، اجمل بلوچ

تاجران کی تذلیل کا سلسلہ بند کیا جائے ، کورونا کے ساتھ رونا کا سامنا بھی ہے ، اجمل بلوچ

تاجران کی تذلیل کا سلسلہ بند کیا جائے ، کورونا کے ساتھ رونا کا سامنا بھی ہے ، اجمل بلوچ

تاجران کی تذلیل کا سلسلہ بند کیا جائے کورونا کے ساتھ رونا کا سامنا بھی ہے اجمل بلوچ

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اجمل بلوچ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جو ایس او پیز متعارف کروائی ہیں ان کی وجہ سے خریداروں کا ہجوم ہوتا ہے

مختصر وقت میں لوگوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنی خریداری مکمل کریں جس کے باعث رش میں اضافہ ہوتا ہے ، رش کی وجہ سے کورونا کے خدشات بھی ہیں جس پر صوبوں کی جانب سے سختی کرنے کی اپیل کی جاتی ہے ،

جبکہ حکومت کو اوقات کار پر پابندی ختم کرنی چاہیے ، تاکہ رش میں کمی ہو۔ ان خیالات کا اظہار اجمل بلوچ نے ہفتہ کے روز نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ اگر لاک ڈاﺅن میں نرمی کا دورانیہ بڑھا دیا جائے تو رش کنٹرول ہو جائے گا ،

عید میں کل آٹھ دن ہیں اور لاک ڈاﺅن میں نرمی کی پالیسی میں بھی تین دن مکمل لاک ڈاﺅن رکھنے کی ہدایات ہیں جبکہ عید کے دوران خریدارا ور تاجر دونوں ہی پریشان ہیں ، اجمل بلوچ نے کہا کہ تاجران کو دکانیں کھولنے نہیں دی جاتیں پولیس گرفتاریاں ڈال رہی ہے ، اس سے زیادہ برا وقت

تاجر برادری نے کبھی نہیں دیکھا حالانکہ تاجر برادری ایسا طبقہ ہے جس نے ہر حالات میں اپنی حکومت کا مکمل ساتھ دیا ، آج ایک وقت آ گیا ہے کہ دینے والے ہاتھوں کا شمار بھی لینے والوں میں ہے ،

تاجران کی مشکلات میں کمی کرنے کی بجائے بڑھائی جا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس ابھی تک بروئے کار نہیں لائی گئی اگر اس کو کام پر لگا کر انتظامیہ کیساتھ عوام میں سماجی فاصلوں اور حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کروایا جائے تو تاجر اور خریدار با آسانی مارکیٹ میں آ جا سکتا ہے ،

بازاروں میں انتظامیہ کی جانب سے صرف تاجروں پر سختیاں کی جاتی ہیں بڑے کاروباری سیکٹر میں کسی قسم کا کورونا نہیں چھوٹے تاجر طبقے پر کورونا کی وجہ سے سختیاں کی جا رہی ہیں انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ لاک ڈاﺅن میں دکانیں کھولنے کا دورانیہ بڑھایا جائے اور تین دن دکانیں بند رکھنے کی شرط بھی ختم کی جائے تاکہ تاجروں کو درپیش مسائل ختم ہوں ۔

Exit mobile version