علاقائی اخبارات کے سرکاری اشتہارات کا 25فیصد کوٹہ فوری بحال کیا جائے صدر ربجا نثار احمد
اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد) علاقائی اخبارات کے سرکاری اشتہارات کی بندش ،پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا کے بقایاجات کی ادائیگیوں اور صحافیوں کے معاشی قتل کے خلاف پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے باہر راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹ ایسوسی ایشن ربجا کی کال پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
جس میں پی ایف یو جے ، آر آئی یو جے کی قیادت کے علاوہ دیگرصحافی تنظیموں کے قاءدین نےاظہاریکجہتی کرتے ہوئے بھر پور شرکت کی۔اس موقع پر پی ایف یو جے کے جنرل سیکرٹری ناصر زیدی نے کہا علاقائی اخبارات کی اہمیت کو فراموش نہیں کیا جاسکتا دور دراز کے علاقوں میں وہاں کے مسائل اجاگر کرنے اور مظلوم کی آواز کو حکومتی ایوانوں تک پہچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں سابق صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے کہا میڈیا کی سازش کے تحت گلہ گھوٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے
ملک بھر کے صحافی اس وقت مشکلات کا شکار ہیں حکومت کو میڈیا کی طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے صحافیوں کو بے روزگار ہونے سے بچایا جائے آر آئی یو جے کے صدر عامر سجاد سید نے اظہار خیال کرتے ہوئے
کہا کہ علاقائی اخبارات سے وابستہ افراد کا چولہا چلانا مشکل ہوگیاریجنل اخبارات کے مساءل کے حل اور ربجا کے مطالبات کی منظوری تک احتجاجی مظاہرے جاری رکھیں گے۔ ربجا کے بانی صدر قربان ستی نے کہا
حکومت علاقائی اخبارات کا جان بوجھ کر گلہ گھونٹ رہی ہے بلوچستان، سندھ، پنجاب اور آزاد کشمیر سے شائع ہونے والے اخبارات کے ساتھ ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا
حکومت ترجیحی بنیادوں ریجنل اخبارات کو سپورٹ کرے اس موقع پر ربجا کے صدر نثار احمد نے وزیراعظم پاکستان محترم عمران خان وزیر اطلاعات و نشریات محترم شبلی فراز معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان محترم عاصم سلیم باجوہ سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقائی اخبارات کا 25فیصد کوٹہ فوری بحال کیا جائے
اور اخبارات کے بقایاجات بھی فوری ادا کیئے جائیں تاکہ اس سے وابستہ ہزاروں افراد کا روزگار بچایا جا سکے صدر نثار احمد نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کر کے ربجا کے دوستوں سے اظہار
یکجہتی کرنے پر تمام قائدین کا اور اسلام آباد راولپنڈی اور گردونواح سے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا بھی عہد کیا کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہو جاتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے اور احتجاج کا یہ سلسلہ جاری رہے گا